میانمار، فوج کی فائرنگ سے مزید 114شہری ہلاک، امریکہ سمیت 12 ممالک کی مذمت 

  میانمار، فوج کی فائرنگ سے مزید 114شہری ہلاک، امریکہ سمیت 12 ممالک کی مذمت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ینگون (این این آئی)میانمار کی فوج نے ایک ہی دن میں 114شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج کرنیوالوں نے مسلح افواج کا دن فوج کیلئے شرم ناک دن کے طور پر منایا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ یکم فروری سے اب تک تین سو سے زائد معصوم شہریوں کو مار کر فوج آرمڈ فورسز ڈے منا رہی ہے، نہتے شہری پر فوج کے تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
میانمار ہلاکتیں 

 واشنگٹن(بیورو چیف) امریکہ سمیت بارہ ممالک کے فوجی سربراہان نے برما میں فوجی جنتا کی طرف سے نہتے عوام کیخلاف مہلک ہتھیاروں کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اس اقدام سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی نے جن دیگر ممالک کے فوجی لیڈروں کے ساتھ مل کر مشترکہ بیان جاری کیا ہے ان میں آسٹریلیا، کینیڈا، جرمنی، یونان، اٹلی، جاپان، ڈنمارک، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور برطانیہ شامل ہیں۔بیان میں برما کی جسے میانمار بھی کہتے ہیں، فوجی جنتا کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ فوجی پیشے کے بین الاقوامی معیار پر عمل کرے۔ بیان میں کہا گیا ہے ایک پروفیشنل فوج اپنے رویے میں بین الاقوامی ضابطوں پر عملدرآمد کرنی ہے جس کی ذمہ داری عوام کو نقصان پہنچانے کی بجائے اس کی حفاظت کرنا ہے۔ بارہ ممالک کے فوجی سربراہوں نے میانمار کی مسلح افواج پر زور دیا ہے کہ وہ تشدد ختم کرے اور عوام میں اپنی عزت اور ساکھ کی بحالی کیلئے کام کرے جو اس کی کارروائیوں کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ پہلے ہی میانمار کی فوجی جنتا کے عوام پر تشدد کی پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں۔
امریکہ کی مذمت

مزید :

صفحہ اول -