پی ڈی ایم مردہ گھوڑا، پی پی کی علیھدگی کے بعد راجکماری صف مات بچھاے بیٹھی ہے: فردوس

  پی ڈی ایم مردہ گھوڑا، پی پی کی علیھدگی کے بعد راجکماری صف مات بچھاے بیٹھی ...

  

 لاہور،سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی،نیوزایجنسیاں) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق نے کہا ہے کہ رمضان سے قبل مہنگائی کا مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے،وزیر اعلی نے مرغی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کا نوٹس لیا ہے،ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ وہ کنٹرول شیڈ پر سپلائی کو مانیٹر کریں گرانفروشوں کہ حوصلہ شکنی کی جارہی ہے چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے اس کی قیمت کو بڑھایا جارہاہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عوام کو تکلیف سے نکالنے کیلئے 2لاکھ ٹن چینی درآمد کروانے جارہے ہیں حکومت پنجاب 60روپے فی کلو چینی کا نرخ مقرر کیا ہے313سہولت بازار قائم.کئے جارہے ہیں سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کہ ڈیمانڈ پر نظر رکھی جائے گی۔کسان براہ راست ایگریکلچرل مارکیٹ میں اپنی سبزیاں و پھل فروخت کرسکے گا،پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں فیصلہ کیا گیا کہ ماسک نہ پہننے والے کو جرمانے اور 6 ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔پی ڈی ایم مردہ گھوڑے کی شکل اختیار کرچکا ہے اس گھوڑے پر جعلی راجکماری نے کمان سنبھال لی ہے۔پی ڈی ایم نے جو ٹوٹ بٹوٹ کی کھیر پکائی تھی اس پر لڑائی ہوگئی ہے اس میں ایک کی دم اور ایک چونچ گم ہوگئی ہے،مریم، بلاول پار اور مولانا ہوگئے خوار،عمران خان دن بدن مضبوط ہوتا چلا جارہاہے،مریم کی ضد اورانتہا پسندی کی سیاست میں نہ چچا اور کزن ان کے ساتھ ہیں ہم سب کو ذمہ داری کو مظاہرہ کرنا ہے، عوام چاہتے ہیں ظل سبحانی پاکستان آکر عدالتوں کا سامنا کریں،عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھے گانیا پاکستان ہاؤسنگ کی سکیم کے ہر بے گھر کو چھت دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -