پی پی،(ن)لیگ میں لفظی گولہ باری ختم کرانے کیلئے فضل الرحمن متحرک 

  پی پی،(ن)لیگ میں لفظی گولہ باری ختم کرانے کیلئے فضل الرحمن متحرک 

  

لاہور(شہزاد ملک) پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کی دو بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مابین جاری لفظی گولہ باری کو ختم کرنے کیلئے دونوں جماعتوں کے سر کردہ لیڈروں سے رابطے تیز کردئیے ہیں اور رمضان سے پہلے پی ڈی ایم کا سر براہی اجلاس بلانے پر بھی مشاورت شروع کردی ہے،ذرائع کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمن نے ان دونوں جماعتوں سے رابطے کرکے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے تحفظات میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے کیساتھ کرنے کی بجائے پی ڈی ایم کے سر براہی اجلاس کاانتظار کریں اور اختلافات کو کسی بھی صورت میں میڈیا کی زنیت بنانے کی بجائے پی ڈی ایم کے سر براہی اجلاس میں کھل کر بات کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب چونکہ پیپلز پارٹی نے یہ عہدہ حاصل کر لیا ہے اور اس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کا ردعمل بھی جائز ہے کیونکہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں (ن) لیگ کو یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ یہ عہدہ باہمی اتفاق رائے کے نتیجے میں ان کو دیدیا جائے گا مگر ایسا نہ ہونے کی وجہ سے (ن) لیگ وقتی طور پر پیپلز پارٹی سے شدید ناراض ہو گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ساری صورتحال کے باوجود پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کو یقین ہے کہ وہ دونوں کو راضی کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور پی ڈی ایم کے سر براہی اجلاس میں دونوں کے تحفطات کو سن کر فاصلوں کو دور کردیا جائے گا۔ 

فضل الرحمن متحرک

مزید :

صفحہ اول -