وزیر خارجہ کاسعودی ہم منصب کا ٹیلیفو ن،باہمی امور پر تبادلہ خیال

   وزیر خارجہ کاسعودی ہم منصب کا ٹیلیفو ن،باہمی امور پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب شہزاد فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فون پر گفتگو کی،سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت اور خودمختاری کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا،خادم الحرمین الشریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک تمناوں اورخیرسگالی کا اظہار کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دائمی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا،وزیر خارجہ نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے ممالک کے درمیان اختلافات کے تصفیہ کے اقدامات جبکہ سفارتکاری اورمذاکرات کے ذریعے یمن کے مسئلہ کے حل کے فروغ کی حالیہ کاوش پر سعودی عرب کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا، وزیر خارجہ نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے سعودی کوششوں کی پاکستان کی طرف سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا، انہوں نے سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت اور خودمختاری کے لئے پاکستان کی حمایت کو بھی دوہرایا،سعودی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے لئے پاکستان کی مسلسل اور پختہ حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

وزیرخارجہ

مزید :

صفحہ اول -