ہولی کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت،بلاول بھٹو 

    ہولی کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت،بلاول بھٹو 

  

 اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ہندو برادری اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں رنگوں کا قدیم تہوار ہولی منانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ہولی کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت بھی ہے،شہید بھٹو کی جانب سے قوم کو دیا گیا متفقہ آئین، ہندو برادری سمیت پاکستان میں تمام اقلیتوں کے یکساں حقوق کی ضمانت ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ ہولی کا پیغام محبت، امن اور بھائی چارہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہولی کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج جب عدم برداشت و عدم رواداری میں اضافہ ہورہا ہے، ایسے میں ہولی کے پیغام کو فروغ دینا غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین و دیگر کی گرفتاری پر بھی اظہار مذمت کی انہوں نے کہا کہ جانی خیل سانحے پر میں مسلسل متاثرین کی دادرسی کا مطالبہ کررہا ہوں،وفاقی و خیبر پختونخوا حکومت نے اب تک جانی خیل سانحے کے متاثرین کے مطالبات کو پورا نہیں کیا۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -