مریم نواز، فضل الرحمن کی طبیعت ناساز، بخار اور گلے میں شدید درد، کورونا ٹیسٹ منفی 

      مریم نواز، فضل الرحمن کی طبیعت ناساز، بخار اور گلے میں شدید درد، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور،اسلام آباد، (نمائندہ خصوصی،سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، ان کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے، انہوں نے آئندہ چار روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔اتوار کو اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نوازکا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا تاہم رپورٹ منفی آئی ہے،ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمن کی طبیعت بھی ناساز ہے، ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمن دو دن سے بخار میں مبتلا ہیں جبکہ مولانا کا بھی کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ادھر وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر و صدر مسلم لیگ (ن)آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور مسلم لیگ (ن) کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات،سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے مریم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
مریم نوازبیمار

مزید :

صفحہ اول -