بھارت نے ترسیل روک دی، پاکستان کو عالمی ادارے سے ویکسین ملنے میں مزید تاخیر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بھارت نے عالمی ادارے کے تحت ملنے والی ویکسین ایسٹرا زنیکا کی ترسیل روک دی جس کے باعث پاکستان کو کورونا ویکسین ملنے میں مزید تاخیر کا سامنا ہے۔ کوویکس کے ذریعے پاکستان کو مارچ میں ایسٹرازینیکا ویکسین کی 28 لاکھ خوراکیں ملنا تھیں۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا زیادہ انحصار چین اور دیگر ملکوں پر ہے، چین سے 10 لاکھ 60 ہزارخوراک پر مشتمل کھیپ منگل تک آجائیگی۔
بھارت ترسیل