افغانوں نے اپنے مستقبل کا تعین خود کرنا ہے، تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں: پاکستان 

  افغانوں نے اپنے مستقبل کا تعین خود کرنا ہے، تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں: ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)افغانستان سے فوجیوں کی واپسی میں تاخیر سے متعلق امریکی صدر کے تبصرے کے جواب میں طالبان کے حالیہ بیان پر پاکستان نے کہاہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ پاکستان نے افغان پارٹیوں کے مابین اپنے اختلافات کو دور کرنے کے لئے ایک جامع، وسیع البنیاد بات چیت کی حمایت کی۔ انہوں نے کہاکہ  پاکستان کا خیال ہے کہ دوحہ عمل اس پائیدار سیاسی حل کے حصول کے لئے ایک تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانوں کے لئے اپنے مستقبل کا تعین کرنا ہے اور ہم افغان جماعتوں کے مابین باہمی طے پانے والے کسی بھی معاہدے کو قبول کریں گے۔ ترجمان نے کہاکہ افغانستان سے فوج کی واپسی منظم اور ذمہ دار ہونی چاہئے تاکہ خلا پیدا نہ ہو۔

دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -