چترال اسٹوڈنٹس ایسو سی ایشن (سی اے اے)کی تقریب حلف برداری

چترال اسٹوڈنٹس ایسو سی ایشن (سی اے اے)کی تقریب حلف برداری

  

پشاور (سٹی رپورٹر) چترال اسٹوڈنٹس ایسو سی ایشن (سی اے اے)کی حلف برداری تقریب گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت پروفیسر اسماعیل ولی نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی ہدایت الرحمن تھے تقریب کا با قائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اسکے بعد نو منتخب کابینہ نے صدر خالق داد کی سربراہی میں حلف اٹھایا تقریب سے نو منتخب صدر خالق داد لاتائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال اسٹوڈنٹس ایسو سی ایشن کا مقصد مستقبل میں چترالی طلباء کی صحیح نمائندگی اور خدمت کرنا ہے اور عزم کرتے ہے کہ اس پلیٹ فارم کی بدولت اپنی کومحنت جاری رکھے گے تقریب کے آخر میں نومنتخب صد ر نے تمام شرکاء کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور طلباء میں توصیفی اسناد تقسیم کیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -