شانگلہ میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز

شانگلہ میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز

  

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں آج سے نسدادِپولیو کایہ مہم شروع،ڈپٹی کمشنر شانگلہ حامد الرحمان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں بچوں کوقطرے پلاکرپانچ روزہ انسدادِپولیومہم کاافتتاح کردیا۔اس موقع پرڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر عبداللہ وحید،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غفوراحمد خان،کوارڈینیٹر ای پی ائی گلزارحسین، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر سجاد احمد خان،اسسٹنٹ کمشنر الپوری واجدعلی خان اور محکمہ صحت ٹیم کے ممبران بھی موجودتھے۔انسدادِپولیو کایہ مہم پانچ روزہ مہم 29مارچ سے2اپریل تک جاری رہے گا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اپریشن سنٹر شانگلہ کے مطابق مہم میں 175534پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پیلائے جائے گے۔انھوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پیلائے تاکہ اس مضر مرض کا خاتمہ ممکن ہوسکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ا پنے ٹیم کیساتھ اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع شانگلہ میں پولیو مہم بھر پور انداز سے چلائی جائی گی اور ضلع شانگلہ کو پولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انسدادِپولیو کا یہ مہم شانگلہ کے28یونین کونسلوں میں کیا جائے گا،اس مہم کیلئے 959ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جسمیں 297ایریا انچارج جبکہ 65یو سی ایم اوز اس ٹیموں کی نگرانی کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -