سماج دشمن عناصر کیخلاف  آپریشن‘ 9 اشتہاری گرفتار 

سماج دشمن عناصر کیخلاف  آپریشن‘ 9 اشتہاری گرفتار 

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)سماج دشمن عناصر کے خلاف نوشہرہ پولیس کا کامیاب سرچ ائنڈ سٹرائیک آپریشن  09مجرمان اشتہاری گرفتار۔ 09 پستول، 3.5 کلو گرام چرس برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے خصوصی احکامات پر سماج دشمن عناصر،ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے ضلع بھر میں سرچ ائنڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری ہیں۔سرچ آپریشنز میں لیڈیز پولیس کے خصوصی دستوں نے حصہ لیا۔بزریعہ جدید ٹیکنالوجی VVS 394گاڑیوں کی باریک بینی سے چیکنگ کی گئی۔دوران سرچ آپریشنز کاروائیاں کرتے ہوئے09 مجرمان اشتہاری،04منشیات فروش اور 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔امن وامان برقرار رکھنے کیلئے 70 افراد کو پابند ضمانت کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 09عددپستول3.4 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔سرچ آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران بغیر دستاویزات رہائش پزیز 07 افراد کو گرفتارکرلیا۔تمام ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے مقامی تھانہ جات منتقل کر دیا گیا۔معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر اور ملزمان اشتہاریوں کے خلاف اہداف کے حصول تک سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -