جلد عالمی معیار کے جیم سٹون نمائش کا انعقاد کیا جائیگا 

    جلد عالمی معیار کے جیم سٹون نمائش کا انعقاد کیا جائیگا 

  

 پشاور (سٹی رپورٹر) آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے پیٹرن ان چیف حا جی معمور خا ن نے کہا ہے کہ عنقریب خیبر پختونخوا میں بین الاقوامی معیار کا جیم سٹون ایگزیبیشن شو کا انعقاد کیا جا ئے گا جس کا مقصد پاکستانی قیمتی پتھروں کو بیرون ممالک کے خرید اروں اور جیمز اینڈ منرلز کے کاروبار سے وابسطہ افراد سے روشناس کرانا اور یہ بتا نا ہے کہ پاکستان قدرتی طور پر معدنیات سے مالا مال ملک ہے تا کہ نمک منڈی جو کہ پوری دنیا میں جیم سٹون کے کاروبار کیلئے مشہور ہے کو ایک با ر پھر پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنایا جا سکے اپنے ایک اخباری بیا ن میں انہوں نے کہا کہ آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کو یہ اعزاز بھی حا صل ہے کہ ہم نے ملک بھر میں 21 جیمز اینڈ منرلز شو کا انعقاد کیا جس کا مقصد خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں پا ئے جا نے والے مثال کے طور پر سوات کا زمرد قیمتی پتھر جو کہ پو ری دنیا میں مشہور ہے کو ایک بار پھر متعارف کرانا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ایگزیبیشن کا مقصد ملک پاکستان بشمول خیبر پختونخوا کا اچھاعکس پو ری دنیا کو بتا نا ہے  کہ پاکستان ہر قسم کی سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیئے محفوظ ہے جبکہ ایسے نمائشوں سے پاکستان کی زرمبادلہ میں بھی اضا فہ ہو تا ہے جس سے معیشت پروان چڑھے گی کاروبار اور روزگارکے نئے مواقع پیدا ہونگے جس سے بے روزگاری میں کمی ہوسکے گی انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت وقت جیم سٹون سیکٹر کی سرپرستی کر کے اسے ترقی یافتہ ممالک کے برابر لا ئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -