سر کی گیٹ غیر قانونی موٹر سائیکل منڈی قائم کرنے سے سرکلر روڈ جام رہنا معمول بن گیا

سر کی گیٹ غیر قانونی موٹر سائیکل منڈی قائم کرنے سے سرکلر روڈ جام رہنا معمول ...

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)اندرون شہر مصروف ترین علاقہ سرکی گیٹ پر موٹر سائیکل منڈی قائم کرنے سے سرکلر روڈ جام ہونے لگا جبکہ ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکاروں نے چپ سادھ لی ہے سرکی گیٹ سی این جی اسٹیشن کے سامنے غیر قانونی موٹر سائیکل منڈی کے قیام کے بعد سینکڑوں موٹر سائکلیں خرید اور فروخت کی غرض سے لائی جاتی ہے سرکلر روڈ کے عین درمیان میں قائم موٹر سائیکل منڈی کی وجہ سے کوہاٹی سے سرکی گیٹ اور رامداس کا سفر کرنے والے شہری  ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں جبکہ روڈ سے منسلک گلیوں میں رہائش پذیر افراد خاص کر خواتین کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہے  مذکورہ موٹرسائیکل منڈی سہ پہر سے شروع ہوتی ہے جو کہ رات گئے جاری رہتی ہے سرکی گیٹ میں موٹر سائیکلوں کے کاروبار سے وابستہ تاجروں اور شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور ایس ایس پی ٹریفک پشاور سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر قائم م موٹر سائیکل منڈی  کیخلاف کاروائی کرکے روڈ بندش کا نوٹس لیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -