حکومت عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی‘ظہور شاکر

حکومت عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی‘ظہور شاکر

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج، اوقاف اور مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے اور بلا امتیاز عوام کے مسائل و مشکلات پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے حلقہ پی کے 84میں اربوں روپے کی ترقیاتی سکیمیں شروع کی گئی ہیں جو تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ یہ بات ا نہوں نے ضلع ہنگو دوآبہ میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفود نے اپنے درپیش مسائل سے معاون خصوصی کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔معاون خصوصی ظہور شاکر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صحت، تعلیم، مواصلات و تعمیرات، زراعت و جنگلات، سیاحت اور دیگر شعبوں میں موثر اقدامات شروع کئے ہیں جن کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوآبہ کو ترقی و خوشحالی کی منازل سے جلد روشناس کرائیں گے  جس سے عوام کی زندگی پر نمایاں اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو میں شروع کردہ ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -