نئی نسل کی کردار سازی میں خواتین کا کردار مسلمہ ہے: مولانا عطاء الرحمان 

    نئی نسل کی کردار سازی میں خواتین کا کردار مسلمہ ہے: مولانا عطاء الرحمان 

  

  تیمرگرہ (بیورورپورٹ) ایف سی ہیڈ کواٹر تیمرگرہ کے خطیب اور مدرستہ البنات ولی کنڈو دیرلویر کے مہتمم مولانا عطاء لر حمٰن نے کہا کہ نئی نسل کی تعلیم و تربیت اور کردارسازی میں خواتین کا کردار مسلمہ ہے،جدید عصر ی علوم کے سا تھ سا تھ دینی علوم کا حصول وقت کا اہم تقاضہ ہے،مملکت خداد پر کسی بھی آزمایش کی صورت میں مدارس کے طلبہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہو نگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ میں سالانہ درس بخاری کی تقریب سے خطاب میں کیا،ختم بخاری شریف کے موقع پر شیخ الحدیث مولاناغلام نبی نے آخری درس دیا اورشرح بیان جبکہ نعت خوان حضرات نے حضور ﷺ کے حضور گلہاے عقیدت پیش کیا،اس موقع پر درس نظامی مکمل،حفظ و نا ظرہ اور تجوید مکمل کرنے والی   80 طالبا ت کو اسناد سے نوازا گیااپنے خطاب میں شیخ الحدیث مولانا غلام نبی کا کہنا تھا کہ بچے کی اولین تر بیت گاہ ماں کی گود ہو تی ہے،مردوں کے سا تھ سا تھ خواتین کا دینی علوم کی جانب رغبت حوصلہ افزا ء امر ہے،انہوں نے کہا کہ مدارس اصلاح نفس اور علوم دینیہ کے مراکز ہے جہاں لاکھوں طلبہ کو مفت خوراک،تعلیم اور رہایش کی سہولیات دی جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ مدارس عربیہ کے خلاف بے بنیاد پرو پیگنڈے میں کو ئی حقیقت نہیں،،اس موقع پر جے یوآئی کے قایدین مولانا محمد نبی شاہ،مولانا شیر عالم،قاضی آیازا لدین بشمول والدین وعمایدین کی کثیرتعداد موجود تھی،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -