ضلع ملاکنڈ میں آج سے پولیو کی  پانچ روزہ مہم شروع ہوگی

ضلع ملاکنڈ میں آج سے پولیو کی  پانچ روزہ مہم شروع ہوگی

  

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان)ضلع ملاکنڈ میں آج سے پولیو کی پانچ روزہ مہم شروع ہوگی۔جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئے ہیں ضلع ملاکنڈ میں پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 38ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے جس کے لئے 527ٹیمیں تشکیل دئیے گئے ہیں.جبکہ ایریاانچارجز 114ہیں۔ ضلع ملاکنڈ میں پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سہیل خان نے بچے کو قطرے پلا کر کیا ہے۔ اس دوران ای پی آئی ڈسٹر کٹ کواڈنیٹر ڈاکٹر مرادعلی نے پولیو مہم کے تیاریوں کے حوالہ سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سہیل خان نے کہاکہ ہم پولیو جیسے موذی مرض سے اپنے نئی نسل کو محفوظ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے۔انہوں نے بچوں کے والدین اور ضلع ملاکنڈ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کیساتھ سے مکمل تعاون کریں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -