پی ٹی آئی کے ورکر اپنے آپ کو لاوارث نہ سمجھیں،حلیم عادل شیخ 

پی ٹی آئی کے ورکر اپنے آپ کو لاوارث نہ سمجھیں،حلیم عادل شیخ 

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ رہائی کے بعد اپنے حلقے میں ورکرز کے گھر پہنچ گئے۔حلیم عادل شیخ نے مختلف مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کے گھر پہنچ کر اہلخانہ سے ملاقاتیں کی۔اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پولیس نے چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا، پولیس نے کارکنوں کو گھروں میں گھس کر گرفتار کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ گرفتاری کے بعد تھانوں سمیت 25 دنوں تک جیل میں قید رکھا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کے گھروں میں گھس کر چھاپے مارے گئے تھے لیکن ایسے حالات میں بھی کارکنوں کی ہمت قابل ستائش تھی۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پورے سندھ میں جو کارکنوں پر مظالم ہورہے ہیں ان پر ایک سیل بنا رہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے اپنے کارکنان کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکر اپنے آپ کو لاوارث نہ سمجھیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -