جن سے گھر چلتا نہیں وہ کراچی کے ہسپتال کیا چلائیں گے؟خرم شیرزمان

جن سے گھر چلتا نہیں وہ کراچی کے ہسپتال کیا چلائیں گے؟خرم شیرزمان

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ جن سے اپنا گھر نہیں چلایا جاتا وہ کراچی کی اسپتال واپس لینے کی بات کررہے ہیں۔میڈیا سے بات چیت میں خرم شیر زمان نے کہاکہ بلاول زرداری کے حلقے میں چانڈکا شیخ زید اسپتال میں مریض بچے کے والد کی خودسوزی کی کوشش سندھ کے حکمرانوں کی سرد مہری کا شاخسانہ ہے۔انہوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لاڑکانہ میں چانڈکا شیخ زید اسپتال میں بچے کا علاج نہ ہونے پر والد نے پیٹرول ڈال کر خودسوزی کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ جن سے اپنے چیئرمین کے حلقہ انتخاب کے چھوٹے چھوٹے اسپتال نہیں چلتے وہ کراچی کے بڑے اسپتال کیا چلائیں گے؟۔ دیہاڑیاں مارنے کے لیے موجود وزیر صحت صرف وفاق پر تنقید کے لیے موجود ہیں۔خرم شیر زمان نے کہاکہ کورونا ویکسین پر شور مچانے والی پی پی کی ٹوم اینڈ جیری اپنے چیئرمین کو تھوڑی سی شرم ضرور دلائیں، انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھین کر شاید پی پی جمہوریت کا انتقام لے رہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -