سکھر، کھیلوں کا انعقاد محکمہ کھیل اور امور نوجوان کا تعاون ناقابل فراموش ہے: شہلا رضا 

سکھر، کھیلوں کا انعقاد محکمہ کھیل اور امور نوجوان کا تعاون ناقابل فراموش ہے: ...

  

 سکھر(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضانے کہا ہے کہ پہلے آل سندھ شہیدبینظیر بھٹو وومین ہاکی گولڈ کپ کے انعقاد میں محکمہ کھیل اور امور نوجوان کا تعاون ناقابل فراموش ہے سکھر میں گولڈ کپ کرارہے ہیں سکھر مرکز رہے گا بچیوں کے ٹیلنٹ کو مزید فوقیت دینی ہے تمام ہاکی ٹیموں کو اون کرتے ہیں سکھر میں ہاکی کی ترقی میں مزید اضافہ کرنا ہوگا سندھ حکومت فٹبال، ہاکی اور دیگر کھیلوں کے فروغ میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقدامات کررہی ہے آج خوشی ہورہی ہے اس گولڈ کپ میں حنیف بھائی، گلفراز اور حیدرکی خدمات ناقال فراموش ہیں محکمہ اسپورٹس سندھ ہر اول دستہ ثابت ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سندھ کے محکمہ کھیل و امور نوجوان اور سکھر ڈویڑن وومین ہاکی ایسوسی ایشن کے مشترکہ تعاون سے پہلے آل سندھ شہیدبینظیر بھٹو وومین ہاکی گولڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر سیکریٹری کھیل و امور نوجوان سید امتیاز علی شاہ نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ سکھر میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے سکھرکو وہی مقام دلانا ہے جو ماضی میں اس کو حاصل تھا بچوں میں بہت شوق نظر آرہا ہے اسپورٹس کو آگے لے جانا ہے سکھر میں ایسا ماحول دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپئن آصف باجوہ نے خطاب میں کہا کہ وومین ہاکی کی کھلاڑی بہت زیادہ مبارکباد کی مستحق ہیں جو پورے سندھ سے سکھر کے پہلے آل سندھ شہید بینظیر بھٹو ہاکی گولڈ کپ میں شرکت کے لیے آئی ہیں وومین ہاکی کی کھلاڑیوں کا جوش اور ولولہ دیکھ کربہت خوشی ہوئی امید کرتا ہوں کہ یہ بچیاں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکرقومی ٹیم میں شامل ہونگی انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر سجاد خالد کھوکھر کے توسط سے یقین دلاتا ہوں پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنے تمام ریسورسز کو بروئیکار لائی گی اور ہاکی کی اپ ڈیٹ کیا جائے گا جس میں بلا تفریق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ہاکی فیڈریشن تمام تر تعاون کرے گا۔اس سے قبل صوبائی ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا سمیت تمام مہمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئی، مختلف اسکولوں کے کے طلبہ نے سندھی ثقافتی ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کیے۔ صدر ہاکی ایسوسی ایشن سکھر ڈویڑن عارف محمودنے تمام مہمانوں کو سندھی ثقافتی اجرک اور ٹوپی کے تحفے پیش کیے۔جبکہ صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا نے میرپور خاص اور کراچی کی ہاکی ٹیموں کو ہاکیاں بھی دی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -