ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوھاٹ کے سالانہ انتخابات‘ جاوید محمد صدر منتخب

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوھاٹ کے سالانہ انتخابات‘ جاوید محمد صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورورپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوھاٹ کے سالانہ انتخابات 2021 غیر حتمی نتائج کے مطابق جاوید محمد پنجی ایڈووکیٹ نے چھٹی بار صدارت کا میدان مار لیا جنہوں نے 151 ووٹ حاصل کیے مدمقابل امیدوار برائے صدارت جاوید کاغذئی ایڈووکیت کو 92 ووٹ ملے جنرل سیکرٹری کی نشست پر انور محمود آفندی ایڈووکیٹ 125 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ڈاکٹر امیر عجم ایڈووکیٹ کو 119 ووٹ ملے نائب صدارت کے عہدے پر مدثر سعید ایڈووکیٹ 167 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مدمقابل امیدوار شاہد حیات کو 78 ووٹ مل سکے اسی طرح سید عامر حسین ایڈووکیٹ 126 ووٹ لے جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے امتیاز الحق ایڈووکیٹ 115 ووٹ حاصل کر سکے واضح رہے کہ ملک باسط ایڈووکیٹ پہلے ہی بلامقابلہ لائبریرین منتخب ہو چکے ہیں ڈسٹرکٹ بار کوھاٹ میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 305 ہے جس میں 247 نے حق رائے دہی استعمال کیا۔