دانیال خان ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن صوابی کے صدر منتخب

دانیال خان ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن صوابی کے صدر منتخب

  

 صوابی(بیورورپورٹ) دانیال خان ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن صوابی کے صدر جب کہ طیب زمان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ چیر مین الیکشن بورڈ صوابی بار شمس بہادر ایڈوکیٹ کی نگرانی میں بار کے ہونے والے انتخابات میں نو منتخب صدر دانیال خان ایڈوکیٹ نے 110ان کے مد مقابل امیدوار سابق صدر صغیر خان ایڈوکیٹ نے 91جب کہ نو منتخب جنرل سیکرٹری طیب زمان ایڈوکیٹ نے 134اور ان کے مد مقابل امیدوار صفدر زیب ایڈوکیٹ نے 101ووٹ حاصل کئے۔ دیگر عہدیدار وں میں جو اس سے پہلے بلا مقابلہ منتخب ہو چکے تھے نائب صدر محمد عزیر، سیکرٹری مالیات عمر فاروق، پریس سیکرٹری محسن خان اور لائبریرین سیکرٹری خورشید خان منتخب ہو چکے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -