ڈسٹرکٹ بار مالاکنڈ کے سالانہ انتخابات مکمل، آفتاب عالم ایڈووکیٹ صدر منتخب

    ڈسٹرکٹ بار مالاکنڈ کے سالانہ انتخابات مکمل، آفتاب عالم ایڈووکیٹ صدر ...

  

 بٹ خیلہ(محمدعثمان یوسفزئی سے)ڈسٹرکٹ بارمالاکنڈکے سالانہ انتخابات مکمل ممتازقانون دان افتاب عالم خان ایڈوکیٹ صدرجبکہ علی محمدایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دوسرے سالوں کے طرح اس سال بھی گزشتہ روزصوبے کے دوسرے حصوں کے طرح ڈسٹرکٹ بارمالاکنڈکے سالانہ انتخابات باروم بٹ خیلہ میں نگران صدرعارف افتخارایڈوکیٹ کے نگرانی میں منقعدہوئے جس میں کل 90وکلاء برادری نے اپناحق رائے دہی استعمال کیاجس میں افتاب عالم خان ایڈوکیٹ نے 32ووٹ لیکرصدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدواروں افتخاریوسفزئی نے 30اخترعلی خان ایڈوکیٹ نے 16اوراقبال حسین ایڈوکیٹ نے 14ووٹ حاصل کی جنرل سیکرٹری کے عہدے پرعلی محمدایڈوکیٹ نے35امجدزیورایڈوکیٹ نے 32اورعرفان خان ایڈوکیٹ نے 24ووٹ حاصیل کی فنانس ایڈوکیٹ کے عہدے پرضیاء الرحمان ایڈوکیٹ نے 53ان کے مدمقابل امیدوارناصررضا چوہان ایڈوکیٹ نے 38ووٹ حاصل کی جائنٹ سیکرٹری کے عہدے پروقارخان ایڈوکیٹ نے 58ووٹ حاصل کی ان کے مد مقابل امیدارمحمدارشادخان ایڈوکیٹ نے 32ووٹ حاصل کی دریں اثناء افتاب عالم خان ایڈوکیٹ نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مالاکنڈبارکے وکلاء برادری نے مجھ پرجواعتماد کااظہارکے اہم ان کے اعتمادکوکھبی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اوران کے حقوق کے حصول کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -