ہنگو میں بچے کو پولیو قطرے پلاکر  انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح 

  ہنگو میں بچے کو پولیو قطرے پلاکر  انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ہنگو حمیداللہ شاہ نے بچے کو پولیو قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ معاشرے کاصحت مند فرد  اور پاکستان  کو پولیو فری بنانے کیلئے  انسداد پولیو قطرے پلاناناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو آفس میں  ڈی سی ہنگو حمیداللہ شاہ نے منعقدہ  افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں  ڈی پی اواکرام اللہ خان، اے ڈی سی عرفان اللہ محسود،ڈی ایچ او ڈاکٹر ثنا ء اللہ،ڈی ایس وی حاجی عبد الرحمن،فوکل پرسن  ڈاکٹر احمد آمین سمیت  معزز ین علاقہ صحافی برادری  شریک تھے۔  اس موقع پر ڈاکٹر احمد آمین نے شرکاء کو بریفننگ دیتے ہوئے کہاکہ 29 مارچ 2021  سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر  95516 قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا جنکے لئے 423 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے۔جوگھر گھر جاکر بچوں کو پولیو قطرے پلائینگے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر  حمید اللہ شاہ نے  اپنے خطاب میں کہاکہ  پولیو موذی مرض ہے۔اپنے بچوں کو تاحیات معذوری اور معاشرے پر بوجھ بننے  سے بچانے کیلئے  پولیو کے دوقطرے ضروری پلائیں۔ انہوں نے مزید  کہاکہ پولیو مہم کو  کامیاب بنانے کے لئے تمام مکاتب فکر کاکلیدی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا کا تعاون بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ تقریب کے احتتام پرڈپٹی کمشنر ہنگوحمید اللہ شاہ اور ڈی پی اواکرام اللہ خان نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔