بی آر ٹی میں انٹرنیٹ سروس  بحال کی جائے‘ عوامی مطالبہ

  بی آر ٹی میں انٹرنیٹ سروس  بحال کی جائے‘ عوامی مطالبہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر) رپیڈ بس ٹرانزیٹ (بی آر ٹی)میں عوامی سہولت کیلئے موجود  وئی فائی انٹرنیٹ عرصہ دراز سے خراب جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ بس سٹیشنز اوربس میں انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی ممکن بنائی جائے تاکہ سفری سہولیات میں مزید بہتری ہو شہریوں کے مطابق  بی ار ٹی سروس کی شروع ہونے سے شہریوں کو امد و رفت میں سہولت میسر ہے تاہم بس اور سٹیشنز میں لگائی گئی وئی فائی انٹرنیٹ عرصہ دراز سے کام نہیں کر رہا جسکی وجہ سے بی ار ٹی کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے انہوں نے ٹرانس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بی ار ٹی سٹیشنز اور بسوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنا کر شہریوں کو مزید سہولت دی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -