یونیورسٹی آف لکی مروت کا پہلا  سلیکشن بورڈ اجلاس اختتام پذیر

  یونیورسٹی آف لکی مروت کا پہلا  سلیکشن بورڈ اجلاس اختتام پذیر

  

سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان) یونیورسٹی آف لکی مروت کا پہلا سلیکشن بورڈ اجلاس پانچ دن جاری رہنے کے بعد کامیابی سے اختتا م پزیر ہوا۔یونیورسٹی آف لکی مروت کا پہلا سلیکشن بورڈ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان  کی زیر صدارت یونیورسٹی کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ فزکس کیلئے 80  کیمسٹری 118 زوالوجی 34 باٹنی 29 میتھس 50 کمپیوٹر سائنس 14 مینجمنٹ سائنس 39 پولیٹکل سائنس 21 ایجوکیشن 29 اور انگلش کیلئے  3 امیدواروں نے اپلائی کیا تھا۔ باٹنی میں ایک، ایجوکیشن مین دو اور باقی سب شعبوں میں تین اسسٹنٹ پروفیسرز کی تقرری کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز لئے گئے۔  یونیورسٹی آف لکی مروت کے رجسٹرار انعام اللہ خان نے اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔ سلیکشن بورڈ پینل میں پروفیسر ڈاکٹر فضل رحیم مروت سابق وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی چارسدہ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم مروت سابق وائس چانسلر  یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں، پروفیسر ڈاکٹر  سعید الاسلام ڈین آف فزیکل اینڈ نومیریکل   سائنسز عبدالولی خان یونیورسٹی مردان شامل تھے۔ اسکے علاوہ  ہر شعبے کیلئے مختلف یونیورسٹیوں کے  سبجیکٹ اکسپرٹس نے امیدواروں کو جانچنے کیلئے سلیکشن بورڈ اجلاس میں شرکت کی۔ اسسٹنٹ پروفیسرز کی تقرری کا باقاعدہ اعلامیہ یونیورسٹی کے تیسرے سنڈیکیٹ سے منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -