وزیر باغ کی تعمیر و آرائش سے پشاور کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا: حاجی شوکت علی 

      وزیر باغ کی تعمیر و آرائش سے پشاور کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا: حاجی ...

  

 پشاور (سٹی رپورٹر) وزیر باغ کی تعمیر و آرائش سے پشاور کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا شہر پشاور کیلئے کروڑوں روپوں کی لاگت سے چوک، پارک اور دیگر جگہوں پر خوبصورتی کے لئے نئے منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے، عوام کی فلاح و بہود کے لئے کمیونٹی جگہوں  پر پہلی بار کام کا آغاز کیا گیا ہے  رواں سال پشاور کی خوبصورتی کا سال ہے، ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی نے وزیر باغ کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈ منسٹریٹر ٹاؤن ون پشاور سلیم خان، ٹاؤن آفیسر ہدایت خان، ٹاؤن ون انجینئر ز اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے پارلیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی نے کہا کہ عنقریب وزیر باغ کو عوام کے لئے کھول دیا جائے گا وزیر باغ کی نئے طرز پر تعمیر سے پشاور کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ رواں سال پشاور کی خوبصورتی کا سال ہے۔ جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں نئے پراجیکٹ کے لئے بھی اقدامات اور نئی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -