ہمیں اپنے نوجوانوں  پر فخر ہے‘ علی محمد خان 

ہمیں اپنے نوجوانوں  پر فخر ہے‘ علی محمد خان 

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)  وفاقی وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے تحصیل تخت بھائی  کے علاقہ مزدور آباد میں مکس مارشل آرٹ کے چیمپئن جنید خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کیا اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں پر فخر ہے جو اپنے ملک کے ساتھ ساتھ باہر کے ممالک میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں اس نوجوان نے مارشل آرٹ میں دو مقابلے کیں اور جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ جنید خان ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے ہمیں جنید خان کی اس کامیابی پر فخر کرتے ہیں حکومتی سطح پر جو صوبائی اور قومی ادارے ہیں وہ آپ سے مارشل آرٹ  کے حوالے سے مکمل سپورٹ اور تعاون کریں گے۔  ہم اپنے پاکستان میں ان جیسے نوجوان دیکھنا چاہتے ہیں جو اپنے ملک پاکستان کا  نام روشن کریں اور ان کے والدین کو حکومت  کی طرف سے ہر قسم کا تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما  اور سپورٹس اینڈ کلچر تحصیل تخت بھائی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری  جہانگیر خان نے وفاقی وزیر علی محمد خان کا شکریہ ادا کیا  جس نے ایک غریب جو مارشل آرٹ میں چیمپئن شپ جیت کر آیا اور اس کی حوصلہ افزائی کیا اور  ان کو حکومت کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر چیئرمین لوکل زکواۃ دامن کوہ شاہد علی خان۔ سابق ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر سعید خان، عطاء الرحمن، فرمان علی، عماد خان، PA ٹو منسٹرفہد خٹک اور دیگر موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -