نوشہرہ‘ تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار 2 بھائیوں کو کچل دیا

نوشہرہ‘ تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار 2 بھائیوں کو کچل دیا

  

 نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ میں تیز رفتار ڈیمپر ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار کر کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو سگے بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے پولیس نے ڈمپر ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار دونوں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں 1122رسکیو کے زریعے نوشہرہ کلاں پہنچا دی گئی واقعات کے مطابق نعمان اور شہاجہان پسران فضل الرحمان مرحوم محلہ پراچگان نوشہرہ کلاں اپنی موٹرسائیکل پر نوشہرہ کینٹ سے نوشہرہ کلاں جا رہے تھے کہ جب وہ نوشہرہ مردان پل پہنچے تو ایک تیز رفتار ڈیمپر ٹرک نمبر ی نامعلوم نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی شدید زخمی ہوتھا اور اس کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم تھوڑ گیا دونوں لاشوں کو 1122ریسکو کے زریعے نوشہرہ کلاں پہنچا دیا گیا واضح رہے کہ بد قسمت بھائیوں کا چند روز قبل والد کا بھی انتقال ہواتھا نوشہرہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ڈیمپر اپنی تحویل میں لے لی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -