صوابی‘ چور گھر سے نقدی اور زیورات اڑا لے گئے

صوابی‘ چور گھر سے نقدی اور زیورات اڑا لے گئے

  

صوابی(بیورورپورٹ)موضع آدینہ میں نامعلوم چورگھر میں داخل ہو کر ہزاروں روپے نقدی کے علاوہ سونے کے زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے۔ شمس الا سلام سکنہ آدینہ نے تھانہ کالو خا ن میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ شب نامعلوم افراد ان کے گھر داخل ہو گئے اور کمرے کا تالہ توڑ کر وہاں موجود الماری سے مبلغ 63500روپے نقد اور چار عدد طلائی انگوٹی چوری کر کے فرار ہو گئے دریں اثناء خاب نو ر سکنہ میر علی شمالی وزیر ستان نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آ ر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر دو ملزمان نے ان کے ٹریلر سے مبلغ تین لاکھ روپے چوری کر کے فرار ہو گئے زیدہ پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -