عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں: عبد الرحمان 

عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں: عبد ...

  

 کوھاٹ (بیورورپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبد الرحمٰن نے کہا ہے کہ عوام کو ریونیو سے متعلق درپیش مشکلات کے ازالے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے دفتر تحصیل گمبٹ میں انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ ریونیو دربار کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ریونیو دربارمیں محکمہ مال کے افسران و اہلکاروں سمیت کثیر تعداد میں عام لوگوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کو ریونیو سے متعلق درپیش مشکلات تفصیل سے سنے جن میں درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، انتقالات کا اجراء، رجسٹری، معائنہ ریکارڈ، وغیرہ شامل تھے اور موقع پر مسائل کا ازالہ کیا جبکہ چند مسائل کے حل کیلئے موقع پر موجود متعلقہ افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے لہذا اس سلسلے میں کوئی تساہل یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گمبٹ مرکزی بازار کا بھی دورہ کیا اور کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دوکانداروں کو متنبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے وضع کردہ تمام تر احتیاطی تدابیر پر نہ صرف خود عملدرآمد کریں بلکہ آنے والے خریداروں کو بھی اس بات کی تلقین کریں تاکہ کورونا وائرس کے حتی الوسع تدارک کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -