حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ باسط بخاری

حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ باسط بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان)صوبہ پنجاب کے بجٹ کا 33 فیصد حصہ جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے مختص کیا گیا یے جس کے تحت  جنوبی پنجاب کے پشماندہ اضلاع کی  محرومیوں کے خاتمے کے لیے بجٹ 2021.2022 میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کو شامل کرنے کے منصوبہ بندی جاری ہے مظفرگڑھ میں یونیورسٹی،قاتل روڈ مظفرگڑھ تا علی پور دوریہ،مظفرگڑھ انڈسٹریل زون،تحصیل جتوئی میں گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج،شہر سلطان گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز،شہرسلطان(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
 ار ایچ سی کی اپ گریڈیشن،جتوئی سپورٹس کمپلیکس،فیملی پارک شہر سلطان جتوئی، ڈمر والا ار ایچ سی،کلر والی بی ایچ یو،خالطی یونین کونسل بی ایچ یو،بستی سٹھاری،بی ایچ یو،جھگی والا بی ایچ یو سے ار ایچ سی اپ گریڈیشن،گورنمٹ ہائی سکول جھگی والا سے ہائیر سیکنڈری سکول،شہر سلطان سول ہسپتال وٹرنری کی اپ گریڈیشن،جتوئی ہسپتال میں کارڈیک وارڈ کو آپریشن کروانا،ریسکیو 1122 کو آپریشن کروانا جیسے منصوبوں کو بجٹ میں شامل کرنے کے لیے مختلف محکموں نے اپنی شفارشات وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کو بھیج دیں ہیں جنوبی پنجاب کے فنڈز جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی پر ہی صرف ہوں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی مخدوم سید باسط سلطان بخاری نے چیف کوارڈینٹر مخدوم سید وقاص بخاری کے ہمراہ ملک سعید کھاکھی چیئرمین یونین کونسل جھنڈے والی کی دختر کی شادی اور سردار ارسلان خان لسکانی کے دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں پہلی بار حقیقی ترقی کا سفر تیزی سے شروع ہوگا دوستوں کو مایوس نہیں ہونا چاہیے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کی کمزور معیشت ورثہ میں ملی ہے جس کی وجہ سے دو سالوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع نہ کیا جاسکا انشا اللہ اس بجٹ میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے میگا پراجیکٹ کے لیے فنڈز جاری کئیے جائیں گئے این اے 185 میں دوسالوں میں کمزور معیشت کے باوجود بھی وفاقی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کے لیے بجٹ جاری کئیے جس کے تحت کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہر سلطان جلال پور پیر والا دریائے چناب پر پختہ پل منصوبہ 2020 میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات میں دیا جس کے لئیے فنڈز بھی جاری کئیے گئے انشا اللہ یہ منصوبہ جلال پور پیر والا شہر سلطان کے لئیے گیم چینجر ثابت ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ میں مظبوط رابطے کے مخدوم سید وقاص بخاری کو چیف کوارڈینیٹر نامزد کیا ہے جس سے حلقہ میں عوام کے ساتھ رابطے بہتر انداز میں ہوگا مخدوم سید وقاص بخاری حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہوں گئے اور عوام کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے دستیاب ہوں گئے اس موقع پر ڈاکٹر عبدالعزیز لسکانی سردار لیاقت خان لغاری میاں طارق ڈمر ملک بشیر بانہ رویہ ملک عابد محمود آرائیں سردار قیصر خان گوپانگ میاں سلیم اصغر مکول جام ظفر ذیلدار میاں ابوزر غفاری مہر آفتاب جانگلہ قاری عبدالغنی راو سرفراز احمد ڈاکٹر آصف سلیم غزلانی سردار مجاہد خان لغاری سہیل اختر غوری سلیم خان سلہانی سردار جعفر مشتاق لغاری ایڈووکیٹ میاں عمران دھنوتر میاں الطاف چھجڑا سردار رب نواز گوپانگ شیخ عبد الناصر رانا دلشاد احمد صفدر آتش ایڈووکیٹ راو محمد طیب علی خان رانا محمد افضل زاہد خان گوپانگ ایڈووکیٹ سردار نصراللہ خان کورائی سردار رحمت اللہ خان کورائی سردار نصراللہ خان گوپانگ ایڈووکیٹ ملک شہزاد کھاکھی ایڈووکیٹ وسیم خان لودھی سردار ظفر خان لغاری سردار شاہزیب لغاری چوہدری محمد افضل دانا شفقت حسین ملک جاوید اولکھ ایڈووکیٹ ملک امجد آرائیں ایڈووکیٹ سردار فیصل منیر گوپانگ ایڈووکیٹ سردار عبدالغفار گجر   ودیگر بھی موجود تھے۔
باسط بخاری