سیکرٹری صحت ساؤتھ پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس
ملتان (وقائع نگار) سیکرٹری صحت ساوتھ پنجاب اجمل بھٹی نے نیشنل پروگرام کے ایمپلائز کے سکیل اپ گریڈیشن اور دیگر مسائل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کیا۔جس میں پندرہ مارچ کو جیل روڈ دھرنے کے اختتام پر بننے والی چار رکنی کمیٹی کے ممبران سمیت دیگر ایل ایچ ایس ایس ایل ایچ ڈبلیوز نے شرکت کی۔جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز اقبال(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
ڈپٹی ڈائریکٹر خرم مبین خان ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل پروگرام ضہیب حسن فنانس افیسر نیشنل پروگرام مسٹر امجد علی بھی موجود تھے سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب اجمل بھٹی نے تفصیل سے تمام مسائل پر ٹی او ارز بنانے کی ہدایت کردی۔واضح رہے گرینڈ الائنس کے ساتھ جیل روڈ میں ہونے والے دھرنے کے اختتام کے بعد چار رکنی کمیٹی کی یہ تیسری میٹنگ تھی۔مینٹگ میں ساجدہ حمید، عاتکہ حامد، نسرین اختر، نرگس وزیر، سمیرا، ناعمہ، زرینہ زاہدہ بہاولپور، آصفہ جاوید، جاوید شاہ ڈی جی خان، زیتون، روزینہ خآن فرزانہ،خانیوال، فرحت رحیم یار خان، فرحت مظفرگڑھ،صفیہ لیہ، شازیہ، فرحت لودھراں، صدف، بہاولنگر، عائشہ وہاڑی سے شامل تھے۔
اجمل بھٹی