مظفرگڑھ: سہولیات زیرو‘تاجروں کا  میپکو‘ سوئی گیس عملے کیخلاف احتجاج

  مظفرگڑھ: سہولیات زیرو‘تاجروں کا  میپکو‘ سوئی گیس عملے کیخلاف احتجاج

  

مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر) ضلعی ومرکزی انجمن تاجران مظفرگڑھ کاواپڈااورسوئی گیس کے محکمہ کے خلاف شدید احتجاج اگر مسائل حل نہ ہوئے تودفاتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا ان(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 خیالات کااظہار سیدامیر حسن ضلعی صدر،ملک جاوید اخترضلعی سرپرست اور عامر سلیم شیخ نے تاجران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے تاجران کوذہنی مریض بنادیاہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور باربار بجلی کی ٹرپنگ سے دکانوں پر لگی قیمتی اور گھریلو الیکٹرانکس مصنوعات کی خرابی سے لاکھوں روپے کانقصان ہوچکاہے بارہاشکایات کابھی کوئی اثر نہیں ہوتا اسی طرح گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو جھگڑے بڑھنے لگے ہیں۔بجلی کی بندش کے بعد جب لائٹ آتی ہے تو دو چار دفعہ ٹرپ ضرور کرتی ہے جس کی وجہ سے برقی آلات خراب ہوجاتے ہیں اور تاجروں اور گھریلوصارفین کو مالی نقصان بھی برداشت کرناپڑتاہے جبکہ دوسری جانب بجلی اور گیس کی بندش کے باوجود بلوں کی مد میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوتاجارہا ہے ایک بجلی اور گیس نہیں ہوتی دوسرے بل دوگنازیادہ آتے ہیں سید امیر حسن،ملک جاوید اختر اور عامر سلیم شیخ نے ایکسیئن واپڈا اور سوئی گیس کے ایس ڈی او سے مطالبہ کیا ہے کہ جلدازجلد ان مسائل کے حل کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں وگرنہ دیگر انجمن تاجران،سول سوسائٹی و انجمن شہریان ان کے دفاتر کے سامنے شدید احتجاج کریں گے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے بھی اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -