حکومتی کوششوں سے ملکی معیشت میں بہتری  عوام کو ریلیف ملے گا‘ ڈاکٹر اختر ملک 

  حکومتی کوششوں سے ملکی معیشت میں بہتری  عوام کو ریلیف ملے گا‘ ڈاکٹر اختر ...

  

 ملتان (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے نجی موٹر کمپنی کی جانب سے ڈیلر شپ اور ڈسٹری بیوٹر شپ گرینڈ موٹرز کا افتتاح کیا اس موقع پر سیاسی سماجی(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 اور تاجر رہنما ں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ڈاکٹر اختر ملک نے اونر محمد پرویز اختر لکھویرا کے ہمراہ شرکا تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے ملکی معیشت بہتری کی جانب سفر کررہی ہے گزرتے وقت کے ساتھ معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا لاک ڈان حکومت کی مجبوری ہے تاکہ عوام اس موذی مرض سے بچ سکیں کاروبار،وقت اور دیگر ترجیحات زندگی سے قیمتی نہیں عوام اور تاجر حکومت کی جانب سے بتائے گئے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اوراپنے بچوں کو بھی کورونا وائرس سے بچائیں تقریب میں ممتاز علی بابر حاجی وحید اللہ،اپریشن منیجر فہد توحید خان،کامران میمن،سعید احمد لوٹھر،ملک شان کھوکھر،ملک اختر ملک،چوہدری ریاض،میاں نعیم نے بھی شرکت کی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -