رحیم یار خان:ڈاکو بے لگام‘ ایک رات میں کئی وارداتیں 

  رحیم یار خان:ڈاکو بے لگام‘ ایک رات میں کئی وارداتیں 

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)تھانہ شیدانی شریف چوروں ڈاکوں اور اغوا کاروں کے رحم و کر م پرجرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں شہری عدم تحفظ کا شکار قانون کے رکھوالوں نے عوام کو تحفظ دینے کی بجائے آنکھیں بند کرلیں ایک ہی رات میں مسلح ڈاکوں کی جانب سے موٹرسائیکلوں سمیت لاکھوں کا مال پاروار داتوں سے شہر ی راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبورایس ایچ او تھانہ شیدانی و انچار ج چوکی خان بیلہ وارداتیں روکنے میں ناکامشہریوں کا شدید احتجاج نقاب پوش ڈاکو(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

 5ڈکیتیاں کرنے میں کامیاب2پٹرول پمپ سمیت 3افراد موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم کر دیئیڈکیت ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے ڈکیتی کی ایک بھی ایف آئی آردرج نہ ہوسکیشہریوں کا ڈی پی او رحیم یار خان سے نا اہل ایس ایچ او شیدانی ملک منظور درگھانچارج پولیس چوکی خان بیلہ شبیرکو فوری طور پر تبدیل کر کے پولیس گشت موثر بنانے کا مطالبہ۔تھانہ شیدانی شریف کی حدود میں ڈاکوں نے گزشتہ رات عباس نگر روڈ پر واقع جام اختر لاڑ کے پٹرول پمپ سے 94ہزار روپے کیشایک عد د پمپ ایکشن جبکہ کچھ ہی آگے جاکر جام رفیق بھیلہ چیئرمین اللہ جیوایا لاڑدوسرے پٹرول پمپ سے16ہزار روپے کیش چھیننے میں کامیاب ہوگئے۔تیسری واردات میں بیٹ دیوان کے رہائشی ملک نعمان ولد ملک دین محمد جو خان بیلہ سے اپنے گھر جارہا تھا موری گچلاں کے قریب ہنڈاCG-125موٹر سائیکل گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوگئے۔چوتھی واردات میں دفلی کبیر خان کے رہائشی جام سعید ولد عمر وڈہ گانگا سے نقاب پوش ڈاکوں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جام سعید گانگا ڈاکوں کے ساتھ الجھتا رہا ڈاکوں نے جام سعید کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نقدی 18ہزار روپے اور موبائل مالیتی 10ہزارشناختی کارڈ سے محروم کر دیا۔5ویں واردات میں علی عباس پٹرولیم کے قریب سید پور کے رہائشی محمد عارف ولد منیر احمد قوم لاڑ سے نیشنل ہائی وے روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی گئیموٹر سائیکل سوار کی مزاحمت اور شور واویلہ پر ڈاکو موبائل چھین کر اور موٹرسائیکل چھوڑ کر بھاگ گئے۔پولیس کسی بھی وقوعہ پر موقع پر نہ پہنچ سکی۔ تھانہ شیدانی شریف میں تعینات ایس ایچ اومنظور درگھ نے جب سے چارج سنبھالا ہے موٹر سائیکل ڈکیتی کی وارداتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے پولیس نے ڈکیتی کی ایک بھی ایف آئی آردرج نہ کی ہے۔شہریوں محمد جاویدمحمد اسماعیلمحمد اسلممحمد اکملاللہ وسایامحمد رمضانحاجی نور رئیس بلال و دیگرنے علاقہ بھر میں ڈکیتی چوری و نقب زنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا شہر ایک پر امن شہر ہے اور ہمارے شہری بلا خوف و خطر زندگی گزار رہے تھے لیکن کچھ دنوں میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیچوری کی وارداتوں نے ہمارا سکون برباد کر دیا ہے۔کوئی رات خالی نہیں جب چوروں اور ڈاکوں نے عوام کو نہ لوٹا ہو۔انہوں نے کہا کہ پولیس گشت نہ ہونے سے چوروں اور ڈاکوں میں اضافہ ہوا ہے اور ان چوروں ڈاکوں نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ شیدانی شریف منظور احمد درگھ و انچار ج چوکی خان بیلہ شبیر وارداتیں کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہوچکے ہیں۔انہوں نے ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفرازآر پی او بہاول پورزبیر دریشکآئی جی پنجاب انعام غنی سے اپیل کی ہے کہ تھانہ شیدانی پر بھی تھوڑی سی توجہ دیں تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -