سرکاری ملازمین کا معاشی استحصال نامنظور  حقوق حاصل کرکے رہیں گے‘اسلم خان  امداداللہ خان،ظفرسومروکی گفتگو

  سرکاری ملازمین کا معاشی استحصال نامنظور  حقوق حاصل کرکے رہیں گے‘اسلم خان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیرپورسادات (نمائندہ پاکستان)  ایپکا پاکستان کے مرکزی چیئرمین اسلم خان مرکزی صدر اسداللہ خان درانی صوبائی صدر خیبر پختونخواہ سریر خان مرکزی راینما ہمایوں خان گنڈا پور اور مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ایپکا پاکستان ظفر سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
 کہا کہ وفاقی حکومت نے تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے تاہم صوبائی حکومتوں کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر ملازمین میں شدید تشویش اور بے چینی ہے انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے ساتھ ساتھ حکومت پنشنرز اور مزدور طبقے کو ریلیف دینے کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائے بجٹ 2021 میں ایڈھاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے سیکیل ریوائز کیئے جائیں بلاتفریق ملک۔بھر کے ملازمین کو ھاس ریکوزیشن اور یوٹیلیٹی الانس دے کر امتیازی سلوک کا خاتمہ اورریٹارمنٹ پر گروپ انشورنس اور بہبود فنڈ کی یکمشت ادائیگی کی جائے ملک بھر کے ملازمین کو ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں اور وزیراعظم ہاسنگ سکیم میں ملازمین کیلئے سپیشل کوٹہ مختص کرکے ان کو چھت مہیا کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کا مزید معاشی استحصال کسی صورت قابل قبول نہیں ہے حکومت اب آئی ایم ایف کی غلامی کا طوق گلے سے اتار کر مزدور طبقے کو ریلیف دینے کیلئے عملی قدم اٹھائے بصورت دیگر آئینی حدود میں رہتے ہوئے ایپکا پاکستان ملازمین کیجائز حقوق کے حصول اور تحفظ کیلئے ہر آپشن استعمال کرے گی۔
ظفرسومرو