روپے کی قدر میں اضافہ خوش آئند  حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے  اقدامات کرے‘ شیخ عباس رضا

  روپے کی قدر میں اضافہ خوش آئند  حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے  اقدامات ...

  

بہاول پور(بیورورپورٹ)ڈالرکی قیمت میں کمی اور روپے کی قدرمیں اضافہ کافائدہ عوام کوپہنچایاجائے۔ ان خیالات کااظہار سابق صدر بہاول پورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ عباس رضا نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالرکاگرنا اور روپے کی(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

 قدر میں اضافہ ہوناخوش آئندہے لیکن حکومت کی جانب سے روپے کی قدربڑھنے کاریلیف عوام کونہیں دیاجارہا۔ انہوں نے کہاکہ ڈالر کاریٹ کم ہورہاہے اور ڈالر 168سے کم ہوکر154روپے 50پیسے کا ہوگیاہے جبکہ ڈالر کم ہونے سے پاکستان کے قرضے تقریبا 15فیصد کم ہوگئے ہیں تاہم گورنمنٹ روپے کی قدر بڑھنے کاریلیف عوام کونہیں دے رہی،پٹرول، گاڑیاں، گھی، تیل، بیج ودیگر اشیاء امپورٹ ہونے سے فیکٹریز، انڈسٹریز فائدہ اُٹھارہی ہیں لیکن عوام کو اس کافائدہ نہیں پہنچ رہا۔ عوام پروہی مہنگائی کاعذاب مسلط ہے، مہنگائی کم ہونے کی بجائے آئے دن بڑھتی جارہی ہے۔حکومت کی جانب سے عوام کوکسی بھی چیزکافائدہ نہیں پہنچایاجارہاہے۔شیخ عباس رضا نے کہاکہ باہر سے امپورٹ ہونے والی چیزیں مہنگی ہوتی جارہی ہے،ڈالرسستاہونے سے امپورٹ ہونیوالی اشیاء کوسستاہوناچاہیے جبکہ حکومت روپے کی قدر گرنے کافائدہ عوام کودے۔

شیخ عباس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -