آزمائے لوگ اقتدار پر قابض رہے تو مستقبل تاریک‘ذیشان اختر

  آزمائے لوگ اقتدار پر قابض رہے تو مستقبل تاریک‘ذیشان اختر

  

بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے الخدمت فاؤنڈیشن کی ملک بھر میں فلاحی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ قوم پر مجموعی لحاظ سے کوئی مشکل کی گھڑی ہو، سیلاب یا زلزلہ ہو یا معاشرے میں کمزور طبقات کی مدد کا معاملہ، الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار ہمہ وقت خدمت کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ یہ جذبہ انتہائی قابل تحسین ہے۔ جماعت اسلامی اور اس کی برادرتنظیمات دہائیوں سے محدود وسائل کے باوجود قوم کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں وہ الخدمت فاؤنڈیشن بہاول پور کے آفس کے دورے (بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

کے موقع پر ذمہ داران سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو یقین ہونا شروع ہوگیاہے کہ ان کی گردنوں پر سوار سرمایہ دار اور کرپٹ اشرافیہ ملک کو آگے نہیں لے جاسکتا۔ سابقہ اور موجودہ حکمران آئے روز عوام کو دھوکہ اور فریب دینے کی کوششیں کرتے ہیں۔ غربت، بے روزگاری، ناخواندگی، صحت کی سہولتوں کی عدم دستیابی، مہنگائی، کرپشن اور دیگر مسائل پاکستانی معاشرے کا حصہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سالہا سال سے ملک کے وسائل اور خزانوں پر قابض اشرافیہ ہی ان مسائل کی بنیادی وجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی دین اور دنیا میں افراد کی فلاح چاہتی ہے۔ قوم سے اپیل کرتاہوں کہ وہ معاشرے میں اصلاح اور ظالم طبقات سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کی تحریک کاحصہ بنے۔ آزمائے ہوئے لوگ اقتدار پر قابض رہے تو پاکستان مزید تنزلی کی جانب جائے گا۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -