میپکو: ٹاسک فورسز ریجن بھر میں سرگرم‘ 53بجلی چوروں کو رگڑا

  میپکو: ٹاسک فورسز ریجن بھر میں سرگرم‘ 53بجلی چوروں کو رگڑا

  

 ملتان(نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی میپکوکی ٹاسک فورسزنے ایک روز میں ریجن بھر میں 53بجلی چور پکڑ لئے۔48ہزاریونٹس چوری کرنے پر8لاکھ14ہزار روپے جرمانہ عائد۔27مارچ 2021 کو ملتان میں 8صارفین کو124484روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ ڈی جی خان میں 15صارفین کو 170362 روپے جرمانہ عائد، بہاولپور میں 3بجلی چوروں کو54473 روپے جرمانہ عائد، ساہیوال میں 8صارفین کو78476 روپے جرمانہ(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

 عائد، رحیم یار خان میں 10بجلی چوروں کو166600روپے جرمانہ عائد، مظفر گڑھ میں 6صارفین کو56500روپے جرمانہ عائداوربہاولنگر میں 3 بجلی چوروں کو163350روپے جرمانہ عائدکیا گیا  ہے۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -