رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد کاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور کا دورہ‘مختلف امور کا جائزہ‘ملاقاتیں
لیاقت پور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو علاج معالجہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے کوشش ہے کہ شہریوں کو مقامی سطح پر ہی علاج کے بہترین مواقع دستیاب(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
ہو سکیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور کے وزٹ کے دوران انہوں نے کہا کہ سٹاف اور مشینری کی کمی پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو بہتری کے لئے ہدایات جاری کیں ایم پی اے نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان سے درپیش مسائل کے بارے دریافت کیا۔
دورہ