جام پور: روزانہ چکر‘ شہری کا  تحصیلدار پر حملہ‘ ملزم گرفتار

  جام پور: روزانہ چکر‘ شہری کا  تحصیلدار پر حملہ‘ ملزم گرفتار

  

جام پور(نامہ نگار) شہر ی نے تحصیلدار پر حملہ کردیا۔ غصہ میں  آکرکے  کام نہ کرنے کی بنا پر فائل دے ماری۔ تحصیلدار کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے گرفتار کرلیا۔جام پور میں تعنیات تحصیلدار  عطاء اللہ ولد غلام نبی ملکانی نے  پولیس (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دفتر عدالت میں بیٹھا تھا ایک شخص جس جانتا نہیں تھا حملہ اور ہوا اور میرے اوپر فائل دے ماری اور دست وگریباں ہوا عملہ نے بچالیا۔ پولیس نے ملزم محمدرمضان ولد رانجھہ قوم احمدانی کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 353/186ت۔ پ مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دوسری طرف ملزم نے کہا کہ کئی روز کام کی غرض سے دھکے کھا رہا تھا تنگ اکرکے ایسا کیاہے۔

حملہ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -