شوہر نے بیوی مار ڈالی، ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر خاتون جاں بحق 

  شوہر نے بیوی مار ڈالی، ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر خاتون جاں بحق 

  

 گگو منڈی‘ اڈا ذخیرہ (نامہ نگار)  ریت سے بھری ٹرالی نے شادی شدہ  خاتون کو کچل دیا جو  موقع پر جاں بحق  ہوگئی تفصیلات کے مطابق  چک نمبر195۔ای بی کی رہائشی مسماۃپروین بی بی زوجہ مقصود کھوکھر لاری اڈا کے قریب سڑک کراس کر رہی تھی کہ ریت سے  بھری ہوئی بے قابو ٹرالی اسکے سر کے اوپر سے گزر گئی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی متوفیہ دو بیٹوں اور ایک بیٹی کی ماں تھیں پولیس نے ڈرائیور اویس(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

 جٹ کو گرفتار کر کے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے لی ہے۔علاہ وازیں   اڈا ذخیرہ کے نواحی چک نمبر 235ڈبلیوبی کے رہائشی مجید قصائی نے اپنی بیالیس سالہ بیوی زیتون کو گلا دبا کر مار دیا اور لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات جاننے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ اور شوہر کے درمیان کافی عرصے سے ناچاقی چل رہی تھی۔تاہم ملزم کی گرفتاری کے بعد ہی اصل حقائق سے آگاہی مل سکے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -