کاٹن جنرز ایسوسی ایشن‘ ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری سے ٹاسک فورس تشکیل 

    کاٹن جنرز ایسوسی ایشن‘ ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری سے ٹاسک فورس تشکیل 

  

 ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر جسومل نے ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری سے ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دے دی ہے جوکہ  زرعی ترقیاتی بینک کے اعلی عہدیداران سے مل کر کپاس کے کاشتکاروں کو کھاد، بیج و ادویات کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ کمیٹی سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ و دیگر کپاس کے تحقیقاتی اداروں کے سربراہان سے ملاقات کر کے کپاس کے بیج میں بہتری کے لیے معاونت کرے گی۔کمیٹی کی زیر نگرانی پی سی جی اے میں ہیلپ ڈیسک کا قیام کر دیا گیا ہے جوکہ کاٹن کاشتکاروں کو(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

کاٹن کراپ کے متعلق مفید مشورے اور کراپ میں بہتری کے لیے کھاد، بیج و ادویات کے متعلق آگاہی دے گا۔متعلقہ سٹیک ہولڈرز اس سلسلہ میں پی سی جی اے ہیڈ آفس ملتان رابطہ کر سکتے ہیں۔کمیٹی کاٹن کراپ میں اضافہ کے لیے   ایف ایم ریڈیو کے ذریعہ تمام کاٹن کاشتکاروں کوآگاہی فراہم کی جائے گی اور کپاس اگاؤ معیشت بچاؤ مہم کی ملکی سطح پر مکمل تشہیر کی جائے گی جس سے آئندہ فصل بہتر ہو گی۔

جسو مل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -