ذخیرہ اندوزوں‘منافع خوروں سے نمٹنے کیلئے ایکشن پلان فائنل

ذخیرہ اندوزوں‘منافع خوروں سے نمٹنے کیلئے ایکشن پلان فائنل

  

کبیروالا(تحصیل رپورٹر)اپوزیشن کے ”غیر فطری“ اتحاد کا دھڑن تختہ ہوچکا ہے،حکومت،عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے اور گراس روٹ لیول پر ریلیف فراہم کرنے پر مسلسل توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں،رمضان المبارک کی آمد سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز اور رمضان سہولت بازاروں میں اشیائے خورد ونوش کی سستے داموں فراہمی شروع ہوجائے گی، پنجاب حکومت نے ضلعی اور مقامی انتظامیہ کومصنوعی قلت پیدا کرکے ”ناجائز منافع“ کمانے والے ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے نمٹنے کی سخت ہدایات دی ہیں،ان خیالات کا اظہارقائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 ڈاکٹر سیدخاورعلی شاہ نے نواحی علاقہ سلارواہن کے مو ضع شاہ دھنیال میں سید گروپ کے سینئر رہنما ملک ناصر حسین تھہیم کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائر س کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے،جس سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ شہری ”ایس او پیز“ پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں اور خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔قبل ازیں قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹرسیدخاورعلی شاہ نے اپنے حلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کرنے کے دوران اپنے موضع ٹانگرہ میں محمد اصغر خان ٹانگرہ کے بھتیجے،موضع کھنڈا ہراج میں سید گروپ کے دیرینہ رفقاء مہر محمد عمر حیات ہراج کے بڑے بھائی مہر محمد مظہرہراج اور جسو کانوں میں ڈاکٹر محمد ظفر سہو کی والدہ مرحومہ کی وفات پر ان کی رہائشگاہوں پر جاکر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے بلندی درجات ومغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔ اس موقع پرچوہدری محمد قاسم ارائیں،چوہدری محمد عاصم،لیاقت خان بھٹہ،میاں عبدالخالق سہواور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

فائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -