حکومت بہاولپور کی محرومیاں ختم کرے‘ شہریوں کا مطالبہ

  حکومت بہاولپور کی محرومیاں ختم کرے‘ شہریوں کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاول پور سے سپیڈو بسوں کی ڈیرہ غازی خاں منتقلی کسی صورت قبول نہیں، فوری سپیڈوبسوں کوواپس لودھراں بہاول پور روٹس پرچلایاجائے بہاول پورمیں محرومیوں میں اضافہ نہ کیاجائے تمام مسائل کاواحدحل بحالی صوبہ بہاول پورہے شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک سازش کے تحت ایک مخصوص خوشامدی ٹولہ نے بہاول پو تالودھراں چلائی جانے والی سپیڈوبسوں کووزیراعلی پنجاب کوخوش کرنے کیلئے ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا اوراس کی جگہ کھٹارہ بسوں کو بہاول پورپرمسلط کردیاگیااوراب وہ کھٹارہ (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
بسیں بھی کہیں نظرنہیں آرہی ہیں شہریوں نے کہاکہ جن لوگوں نے بہاول پور کی عوام کے حقوق غصب کئے اوران پرڈاکہ ڈالا اوراس کے عوض اپنی تجوریاں بھری ہیں عوام کوان کو کبھی معاف نہیں کریگی شہریوں نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر بہاول پور کی عوام سے کی جانے والی حق تلفی کانوٹس لیں اور ڈیرہ غازی خان سے سپیڈوبسوں کو بہاول پورمنتقل کیاجائے۔
شہری