بہاولپور: محکمہ بلڈنگز‘مرحوم ٹھیکیدار کے نام پر بل پاس ہونے کا انکشاف

  بہاولپور: محکمہ بلڈنگز‘مرحوم ٹھیکیدار کے نام پر بل پاس ہونے کا انکشاف

  

بہاول پور(بیورورپورٹ) مرحوم ٹھیکیدار کے نام پر بلز پاس ہونے لگے، سیکرٹری سی ایند ڈبلیو نے ایس ای بلڈنگز سے رپورٹ طلب کر لی۔تفصیل کے مطابق شہری نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دوران وفات پا جائے تو اس کام کو بند کرکے اس کا بلز فائنل کر دیئے جاتے ہیں اور مزکورہ ترقیاتی کام کا دوباری ٹینڈر لگایا جاتا ہے۔محکمہ بلڈنگز (ون) کے ترقیاتی کام 28 مئی 2020 ء کو چک نمبر 59،107،105 ڈی بی میں تقریباً 56 لاکھ(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 70 ہزار  زائد کے سکولز کے کمروں کی تعمیر کا کام الاٹ ہوا اور ٹھیکیدار 25 جون 2020 ء کو وفات پاگیا۔ سب انجینئر مختیار جس کو ایس ڈی او کا چارج ملا ہوا تھا نے بھاری کمیشن کے عوض ٹھیکیدار کی وفات کو پوشیدہ رکھتے ہوئے کام جاری رکھا اور اس کی وفات کے بعد سے اب تک تقریبا5 چیکس کاٹے گئے جو کہ خلاف قانون تھے۔مذکوری سب انجینئر مختیار کو عرصہ ڈیڑھ سال سے ایس ڈی او کا عارضی چارج ملا ہوا حالانکہ مذکورہ سب انجینئر نان کوالیفائڈ ہے اور مستقل بنیادوں پر تعینات کیا ہوا ہے اس کا نوٹس لیا جائے اور غیر قانونی طور پر بلز پاس کرنے پر اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے ایس ای بلڈنگز سے 7 روز میں رپورٹ طلب کر لی۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -