وہاڑی: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت ختم

  وہاڑی: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت ختم

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی) وھاڑی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولیات ختم مریض مہنگے ٹیسٹ پرائیویٹ لیبارٹریز سے کروانے پر مجبورہوگئے۔تفصیل کے مطابق وھاڑی کے رہائشی محمد آصف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والد صاحب کو چیک کروانے کے لیے وھاڑی ڈسٹرکٹ ہسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹر نے سی بی سی ٹیسٹ لکھ کر دیا جو کہ لیبارٹری سٹاف نے کرنے سے انکار کردیا اورکہا کہ لیبارٹری میں ٹیسٹ کی سہولیات نہیں ہیں اور ٹیسٹ پرائیویٹ لیبارٹریز سے کروانا پڑے گا کرونا لاک ڈان اور مہنگائی کے ہاتھوں (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

پسے ہوئے غریب لوگ یہ مہنگے ٹیسٹ بھی پرائیویٹ لیبارٹریز سے کروانے پر مجبور ہیں       محمد آ صف نے ڈپٹی کمشنر وھاڑی مبین الہی سے اپیل کی ہے کہ مندرجہ ذیل صورت حال پر خصوصی توجہ دی جائے اور وھاڑی ہسپتال کی لیبارٹری کو فعال کیا ہے۔

سہولت ختم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -