لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ، کرونا سے پرائیویٹ سیکرٹری جاں بحق، 3افسروں پر وائرس کا حملہ 

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ، کرونا سے پرائیویٹ سیکرٹری جاں بحق، 3افسروں پر ...

  

 ملتان‘ مظفر گڑھ‘ بہاولپور (وقائع نگار‘ نامہ نگار‘ بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپور ٹر)  ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس جواد حسن کی عدالت کے پرائیویٹ سیکرٹری ظہوراحمد جاوید انتقال کرگئے،جسٹس جواد حسن کی عدالت کے سیکرٹری ظہور احمد جاوید کورونا کے باعث میو ہسپتال میں زیر علاج تھے،کورونا میں مبتلا سیکرٹری ظہور احمد جاوید کی میو اسپتال میں کچھ روز سے حالت تشویشناک تھی،ذرائع کے مطابق ظہور احمد جاوید کو کرونا ہونے کے باعث جسٹس جواد حسن کی ملتان(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 بنچ میں عدالت سترہ مارچ سے بند ہے۔جسٹس جواد حسن کی عدالت کے تین مزید افسران بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہیں۔کورٹ ایسوسی ایٹ انوار احمد اور پی اے عثمان احمد نے کورونا وائرس کے باعث خود کو گھر پر قرطینہ کررکھا ہے۔  ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکول کی بندش کے احکامات کے باوجود سکول کھولنے اور تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے پر پرنسپل ورکرز ویلفیئر سکول بوائز مظفرگڑھ سعید احمد بھٹی اور ڈائریکٹر پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ لاہور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری مظفرگڑھ اکبر بخاری نے تھانہ سول لائن مظفرگڑھ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ سکول کی ایک ٹیچر شہلا کوثر کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مظفرگڑھ نے سکول کو 26 مارچ سے دس روز کے لئے بند کرنے کا حکم دیا، جس پر پرنسپل سکول سعید احمد بھٹی نے نہ صرف سکول بند کرنے سے انکار کر دیا بلکہ 26 اور 27 مارچ کو سکول میں تدریسی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں، منع کیا گیا تو پرنسپل نے بتایا کہ ان کے ڈائریکٹر پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ نے سکول بند نہیں نہ کرنے کا حکم دیا ہے، اس طرح سکول پرنسپل اور ڈائریکٹر پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ نے سکول کے طلبہ اور اساتذہ کی صحت کو خطرے میں ڈالا اور کورونا وائرس کے پھیلا کا باعث بنے، سول لائنز مظفرگڑھ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،  اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی نعیم صادق کا شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور اے سی سٹی نے گری گنج بازار شاہی بازار اور چوک بازار سمیت سرکلر روڈ کا معائنہ کیاجہاں ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر دو دکانیں سیل کردی جبکہ ختم نبوت چوک(فوارہ چوک) پر تکبیر شاپنگ سینٹر بھی سیل کردیا گیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولپورسٹی نعیم صادق چیمہ نے کہاکہ کورونا ایس او پیز خلاف ورزی قابل قبول نہیں کی جائیگی تاجران حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پرسختی سے عمل درامد کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -