بلدیاتی ادارے فعال ہونے سے  عوامی مسائل حل ہونگے‘افضل گل

  بلدیاتی ادارے فعال ہونے سے  عوامی مسائل حل ہونگے‘افضل گل

  

حاصل پور(نامہ نگار)پنجاب میں بلدیاتی نظام کی بحالی ووٹ کوعزت دو بیانیہ کی فتح ہے عوام کے ووٹوں سے قائم بلدیاتی ادارے چیئرمینوں کونسلرز کی قیادت میں عوامی مسائل لوگوں کی دہلیز پر حل کرر ہے تھے تمام بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں کونسلرز کو طویل قانونی جنگ میں ثابت قدم متحد رہنے پر خراج تحسین پیش(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

 کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایم پی ا ے مسلم لیگ ن چوہدری افضل گل ایڈووکیٹ نے بلدیاتی اداروں کی بحالی پرچیئرمین و کونسلروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کو غیر فعال کرنا آئین سے غداری تھی انہوں نے کہاکہ بلدیاتی ادارے ختم کرنے سے لوگوں کے بنیادی مسائل حل نہیں ہو رہے تھے لوگ پریشان تھے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دورمیں کوئی بھی ترقیاتی کاموں اور میگا پراجیکٹ شروع نہ ہو سکے جبکہ مسلم لیگ ن کے دور میں عوام کے مسائل حل اور ترقیاتی کاموں کے علاوہ میگا پراجیکٹ پر کام ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت تاریخ کی بدترین حکومت ہے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی بے روزگاری کے باعث لوگ خودکشیاں کرر ہے ہیں پٹرولیم مصنوعات، زرعی ادویات، کھاد، بیج، زرعی آلات، بجلی، گیس وغیرہ کی قیمتوں میں ہرروز اضافہ سے ہر طبقہ پریشان ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے گروپ نے ہمیشہ حلقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی بنیادی مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی مگر موجودہ حکومت نے میرے حلقہ کے فنڈز جاری نہ کیئے بلکہ ترقیاتی کاموں کے لیئے گرانٹ روک دی گئی انہوں نے مزید کہاکہ حلقہ کی عوام بنیادی حقوق اور حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لیئے جدوجہد جاری رہے گی اس موقع پر میاں اشفاق رامے چیئرمین، رانا عبدالرشید، چوہدری ساجد سلیم، ناصر محمود کوچی، اشفاق بھٹی ایڈووکیٹ اور دیگر افراد بھی موجو دتھے۔اس موقع پر انہوں نے اشفاق رامے کو چیئرمین کا دورہ چارج سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

افضل گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -