حکومت غربت کے بجائے غریب  مکاؤ پالیسی پر عمل پیرا‘ احمد محمود 

    حکومت غربت کے بجائے غریب  مکاؤ پالیسی پر عمل پیرا‘ احمد محمود 

  

ملتان (سٹی رپو رٹر)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ دوسروں کو کرپٹ اور چور کہنے والوں کے اپنے دور اقتدار میں تاریخی مہنگائی بے روزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے آئے روز اشیاء صرف کی قیمتوں میں ہو شرباء اضافہ اور رمضان المبارک کی آمد سے قبل مہنگائی کے جو طبل بجائے جا رہے ہیں عوام آنیوالے وقت سے مزید خوفزدہ ہو چکے ہیں محسوس ہوتا ہے کہ حکومت غریبی دور کرنے کی بجائے غریب مکاؤ پالیسی پر عمل(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 پیرا ہے لیکن پیپلزپارٹی جو مزدوروں کسانوں اور پسے ہوئے طبقات کی جماعت ہے اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس ملتان میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں 4اپریل بانی پاکستان پیپلزپارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلہ میں راوالپنڈی اور گڑھی خدا بخش کا جلسہ کورونا کے باعث ملتوی ہونے پر تمام ڈسٹرکٹ،تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر برسی کی تقریبات سادہ اور پروقار انداز میں کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ سینیئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم،کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین،جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ،سابق ایم پی اے سید احمد مجتبے گیلانی،ایم این اے نوابزادہ افتخار علی خان،ایم پی اے علی حیدر گیلانی،ایم این اے مہر ارشاد سیال،ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی،آصف دستی،علی گیلانی،محمود حیات ٹوچی خان،راؤ ساجد علی،نفیس انصاری،سرور عباس،شازیہ عابد،اللہ بخش چانڈیو،قاضی احسان،شہریار تالپور،مرزا طارق،ملک نسیم حسین لابر،اے ڈی خان بلوچ،طارق عبداللہ مڑل،شاہ رخ ملک،ملک سلیم،نیاز سومرو،شیخ غیاث الحق،عارف شاہ،عاشق بھٹہنے بھی خطاب کیا جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع سے صدور جنر ل سیکرٹریز الائیڈ ونگز عہدیداران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  مخدوم احمد محمود،خواجہ رضوان عالم،نتاشہ دولتانہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان چور مچائے شور کے مصداق دوسروں پر مسلسل تنقید کررہے ہیں اور انہی کے دور اقتدار میں ملک کرپٹ ترین ہو چکا ہے مافیاز کو سپورٹ کرتے کرتے ذاتی مفادات کی جنگ میں ملک کو جس نہج پر لے آئے ہیں وہاں سے واپسی مشکل ہے انہوں نے کہ آنے والی حکومت کو نہایت مشکل اور ٹف چیلنجوں کا سامنا ہو گا حکمران ملک وقوم پر رحم کھاتے ہوئے مستعفی ہو جائیں  سید احمد مجتبے گیلانی، نوابزادہ افتخار علی خان، علی حیدر گیلانی، مہر ارشاد سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے چیئرمین سینٹ الیکشن میں دھاندلی کرکے حکمرانوں نے خود کو جتنا ایماندار ظاہر کیا اس کا نظارہ ساری قوم نے کیا آج عوام تاریخی مہنگائی کا مقابلہ کررہے ہیں لیکن حکومت سب اچھا کی رٹ لگا رہی ہے عوام اور یوتھیے عمران خان کو ووٹ دے کر پچھتا رہے ہیں اور ان سے جلد چھٹکارہ چاہتے ہیں خالد حنیف لودھی،آصف دستی،علی گیلانی،محمود حیات ٹوچی خان،راؤ ساجد علی،نفیس انصاری،سرور عباس،شازیہ عابد،اللہ بخش چانڈیو،قاضی احسان،شہریار تالپورنے کہا کہ کارکنان پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف اور آئندہ عام و بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریاں کریں عوام سے رابطہ میں رہیں انشا ء اللہ آئندہ ہماری حکومت قائم ہو گی اور ہم وزیر اعظم انشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک و قوم کی بہتری خوشحالی اور موجودہ حکومت کے پیدا کردہ بحرانوں سے نمٹیں گے۔

احمد محمود 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -